57

ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی

ایشیا کپ کی میزبانی کے معاملے پر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے جب کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل  (اے سی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کرے گی۔

بی سی سی آئی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کی پاکستانی تجویز  کو ماننے سے مستقل انکار کے ساتھ بھارتی بورڈ مکمل طور پر کسی غیر جانبدار مقام پر ایونٹ کے انعقاد پر بضد ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کی پاکستانی تجویز سے متعلق حتمی فیصلہ اب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کرے گی ۔

اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کے ایک رکن نے بتایا کہ بھارتی بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے اب تک کسی بھی فیصلے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، جس کے بعد  حتمی فیصلہ اے سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں