53

افغان جنگ؛ آسٹریلیا کے اعلیٰ فوجی افسر ہتک عزت کا تاریخی مقدمہ ہار گئے

سڈنی: آسٹریلیا کے اعلیٰ فوجی افسر بین رابرٹس اسمتھ نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام پر 3 اخبارات کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا جسے صدی کا سب سے اہم مقدمہ کہا جا رہا تھا تاہم وہ یہ مقدمہ ہار گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے 3 اخبارات میں میں کئی فوجی اعزازات حاصل کرنے والے اعلیٰ فوجی افسر بین رابرٹس اسمتھ کے خلاف افغانستان میں 6 نہتے شہریوں کو بیدردی سے قتل کرنے کی تفتیشی رپورٹ شائع ہوئی تھی۔

اعلیٰ فوجی افسر بین رابرٹس اسمتھ ایلیٹ اسپیشل ایئر سروس (SAS) سے منسلک تھے اور 2013 میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے لیکن اس وقت بھی وہ آسٹریلیا میں سب سے زیادہ جنگی تجربہ رکھنے والے افسر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں