64

پانی کے ٹینکروں پر کیو آر کوڈ چسپاں، نرخ، مقدار اور معیار کی تصدیق ہوگی

 کراچی: واٹر بورڈ نے ٹینکروں کے ذریعے پانی کومز ید محفوظ بنانے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرادیا۔

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ نے سرکاری ہا ئیڈرنٹس سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کو مزید حفظان صحت کے مطابق بنا نے کے لیے ٹینکروں کا نظام ڈیجیٹل کردیا اس سسٹم کے تحت شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کی گئی ہے۔

واٹر بورڈ نے نئے سسٹم میں تمام وہ ٹینکرزجو سرکاری ہا ئیڈرنٹس سے شہریوں کو پانی فراہم کرتے ہیں اس میں کیو آر کوڈ لگا ہوا ہو گا جس سے شہریوں کو تصدیق ہو جا ئے گی کہ یہ ٹینکر واٹربورڈ کا ہے اورصارف کو کیوآر کوڈ کی رسید بھی فراہم کی جائے گی اس کیو آرکوڈ سے شہری پانی کے نرخ، مقرر وقت اوراس کی معیاد سے متعلق پو ری معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سلسلے میں واٹر بورڈ کے ہا ئیڈرنٹسس سیل انچارج الہیٰ بخش بھٹو نے ایکسپریس اخبار سے خصوصی کرتے ہو ئے کہا کہ ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدا یت پر شہریوں کی آسانی کے لیے شہرمیں ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کر نے والے سسٹم کو ڈیجیٹل کردیا گیا جس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ یہ ٹینکر واٹر بورڈ کا ہے یا نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں قائم سات سرکا ری ہا ئیڈرنٹس سے جو بھی ٹینکر نکلے گا، اس میں کیو آر کوڈ چسپاں ہوگا جس سے شہری اسکین کرکے پوری معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اس میں ٹینکر کے نرخ سمیت ضروری تمام معلومات ہو ں گی، شہری صرف واٹر بورڈ کے ٹینکرز کے ذریعے ہی پانی حاصل کرے کیونکہ یہ حفظان صحت کے مطابق پانی ہے جبکہ غیرقانونی ہا ئیڈرٹس سے پانی نہ لیا جائے۔

نگلیئریا سے محفوظ بنانے کے لیے ایم ڈی کی ہدایت پر ہائیڈرنٹس سے پانی فراہم کرنے والے تمام ٹینکرز کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے کہ کوئی ٹینکر بغیر کلوریشنین کے روانہ نہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں فوکل پرسن ہائیڈرنٹس شہبازاحمد کو بھی خصوصی ہدایت جا ری کی گئی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق جتنی پانی میں کلورین کی مقدار کی ضرورت ہو تی ہے وہ ڈالی جا رہی ہے بغیر کلورین ڈالے کوئی ٹینکر سرکاری ہائیڈرنٹس نہیں نکل سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں