60

ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ امریکا، ویسٹ انڈیز سے منتقل نہیں کیا جارہا، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تردید کی ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز سے منتقل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا جارہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی کرکٹ بورڈ کی جانب سے غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی دینے کے حوالے سے خبریں گردش کررہیں تھی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کو امریکا اور ویسٹ انڈیز سے منتقل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چونکہ اعلان آئی سی سی نے کیا ہے تو اسے حتمی فیصلہ سمجھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں