51

زہریلے پودے کو چھونے والی خاتون جلن، آبلوں اور سوجن کی شکار

  لندن: برطانیہ کے مشہور زہریلے پودے کو غلطی سے چھونے پر خاتون کئی گھنٹوں تک شدید جلن محسوس کرتی رہیں۔ اب ان کے جسم پر جگہ جگہ آبلے پڑچکے ہیں اور چہرے سمیت پورا بدن سوج چکا ہے۔

28 سالہ ٹینا سیبین کا ہاتھ گاجر کی نسل سے تعلق رکھنے والے ایک پھولدار پودے سے مس ہوا تھا۔ اس پودے کو ’جائنٹ ہوگ ویڈ‘ کہا جاتا ہے۔ اگریہ پودا جلد کو چھو جائے تو 24 سے 48 گھنٹوں پورا بدن جلن کا شکار ہوتا ہے۔ موسمِ گرما میں آبلے پڑجاتے ہیں اور اگر یہ آنکھ سے مس ہوجائے تو بینائی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

ٹینا کو ایک سال تک ہسپتال میں رہنا پڑا ہے اور زہریلے پودے کی شدت کی وجہ سے وہ دوہفتوں تک چلنے سے بھی قاصر رہی تھیں۔ ان کے بدن پر غیرمعمولی سوجن اور آبلے پڑچکے ہیں۔ یہاں تک کہ ہاتھ پھول کر سرخ ہوچکے تھے۔ انہیں احساس ہوتا ہے کہ گویا بار بار بدن کو تیزاب ڈالا جارہا ہے۔

اب بھی وہ چھڑی کے سہارے سے چل رہی ہیں۔ واضح رہے کہ جائنٹ ہوگ ویڈ کو امریکا اور برطانیہ میں انتہائی زہریلے پودوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ٹینا چاہتی ہیں کہ اس حادثے کے بعد حکومت اس پودے کے متعلق آگہی مہم ضرور چلائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں