سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ورلڈ ٹیسٹ چیمئین شپ کے شیڈول پر سوالات اُٹھا دیئے۔
سابق بھارتی کھلاڑی نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز نہ رکھوانے پر سوال اُٹھایا کہ دونوں ممالک روایتی حریف ہیں اور انکے میچوں کو بڑے ٹورنامنٹس میں آئی سی سی خوب کمائی کیلئے استعمال کرتا ہے لیکن ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کوئی میچ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی تناؤ کے باعث دونوں ٹیمیں دو طرفہ سیریز میں ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آتیں تاہم آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچز کو شیڈول رکھا جاتا ہے کہ لوگوں کی توجہ اور کمائی کا ذریعہ بنایا جاسکے۔