58

اسرائیل کے فلسطین پر فضائی حملے؛ 7 نوجوان شہید اور 27 زخمی

غزہ: اسرائیل نے مغربی کنارے میں جنین کے پناہ گزین کیمپ پر ایک بار پھر فضائی حملہ کیا جس میں 7 فلسطینی نوجوان شہید اور 27 زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کے وزیراعظم بننے کے بعد سے اسرائیل کی جارحیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر ایک بار پھر فضائی حملے کیے۔

عینی شاہدین نے الجزیرہ کو بتایا کہ کم از کم 10 فضائی حملے کیے گئے جن میں سے ایک میزائل حملہ تھا۔ اس دوران درجنوں بکتر بند گاڑیوں نے جنین کی پناہ گزین کیمپ کو چاروں اطراف سے گھیرے ہوا تھا۔

اسرائیل کے فضائی حملوں میں 7 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ 27 زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کو بروقت اسپتال لینے کی اجازت دی جاتی تو جانیں بچائی جا سکتی تھیں لیکن بکتر بند گاڑیوں کے حصار کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینسوں کو راستہ نہیں ملا۔

کئی زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں