79

ورلڈکپ، میزبانی کا فائدہ اٹھا کر بھارت کی ’پچ فکسنگ‘

 کراچی: بھارت کرکٹ بورڈ نے میزبانی کا فائدہ اٹھاکر ’پچ فکسنگ‘ کرلی، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف میچز اسپن پچز پر کھیلنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے میزبان ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حساب کتاب کے ساتھ حریف سائیڈز سے میچز میں اپنے لیے موزوں وینیوز کا انتخاب کیا ہے۔

8 اکتوبر کو بلو شرٹس آسٹریلیا  کے خلاف اپنا ابتدائی میچ چنئی میں کھیلیں گے، یہ وینیو اسپنرز کیلیے جنت کی حیثیت رکھتا ہے، بھارتی ٹیم اپنے اسپن اٹیک کے بل بوتے پر کینگروز کو زیر کرتے ہوئے میگا  ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کی کوشش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں