واشنگٹن: امریکی شہر فورٹ ورتھ میں ایک عمارت کی پارکنگ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں پیش آیا جس میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ 10 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کو ایمبولینسوں اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی کاروں میں اسپتال منتقل کیا۔ دو زخمیوں نے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ 2 دیگر زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔