83

جھانوی کپور اور ورون دھون کی فلم ’بوال‘ کا ٹیزر 5 جولائی کو جاری ہوگا

 ممبئی: بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور اور ورون دھون کی فلم ’بوال‘ کا ٹیزر کل (5 جولائی کو) جاری کیا جائے گا۔

انسٹاگرام پر دونوں فنکاروں نے فلم کے سیٹ سے اپنی ایک رومانوی تصویر پوسٹ کی ہے اور ٹیزر کے ریلیز کا اعلان کیا ہے۔پوسٹ کے ساتھ ہی کیپشن میں مداحوں کو خبر دی گئی کہ نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بوال‘ کا ٹیزر 5 جولائی کو جاری ہوگا۔

’بوال‘ میں ورون دھون نے ایک تاریخ کے استاد کا کردار ادا کیا ہے جو طالب علموں کو غلط تاریخ پڑھاتا ہے جس سے بوال آتا ہے۔

فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم پر 21 جولائی کو ریلیز ہوگی جبکہ اس کا گرانڈ پریمیئر پیرس کے ایفل ٹاور میں منعقد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں