بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق ہائی پروفائل کمیٹی قاٸم کردی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کیلئے ہائی پروفاٸل کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جبکہ دیگر ارکان وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ، طارق فاطمی شامل ہیں۔
ذراٸع کا کہنا ہے کہ کمیٹی بھارت میں ورلڈکپ سے متعلق تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی جبکہ کمیٹی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔