74

ایشیاکپ؛ 2 اور10 ستمبر کو پاک بھارت میچز کا امکان

کراچی: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے 2 اور 10 ستمبر کو سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے، وینیو کولمبو یا کینڈی ہوں گے۔

بھارتی ٹیم نے جب دورہ پاکستان سے انکار کیا تو ایشیا کپ ہی خطرے میں پڑ گیا تھا، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پیش کر دی جسے بھارت نے بادل نخواستہ قبول کیا، اس کے تحت پاکستان 4 جبکہ سری لنکا 9 میچز کی میزبانی کرے گا۔

ذکا اشرف نے بورڈ میں ذمہ داری سنبھالنے سے قبل ہی ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کر دی تھی، البتہ پھر وضاحت کرتے ہوئے اسے ذاتی رائے قرار دیا اور سابقہ آفیشلز کی کمٹمنٹس کو پورا کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی، جب وہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بنے تو پاکستان میں میچز کی تعداد بڑھانے کیلیے بات بھی کی لیکن حسب توقع ایسا ممکن نہ ہو سکا، ملک میں اب 4 ہی میچز ہوں گے 30 یا 31 اگست کو نیپال سے پہلا میچ ملتان میں ہونے کا امکان ہے، اس سے قبل مختصر افتتاحی تقریب سجائی جائے گی، لاہور میں بھی میچز ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں