52

بھارت میں گجرات کے بعد کون سی ریاست طوفان بپرجوائے کی زد میں ہے

نئی دہلی: بھارت میں سمندری طوفان بپرجوائے گجرات کے بعد ایک اور ریاست راجستھان کی جانب بڑھنے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کا اگلا پڑاؤ راجستھان ہوگا۔ گزشتہ شب طوفان گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا اور تیز ہواؤں سے سیکڑوں کھمبے اور درخت گر گئے تھے۔

بھارتی محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفان ڈیپ ڈپریشن میں بدل جائے گا جس کا رخ راجستھان کے شمالی علاقے ہیں۔ طوفان کے باعث راجستھان میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں