58

حکومت نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

 اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ الیکشن معاملے پر وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19 جون کی شب 12 بجے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد ختم ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران غیر فعال ہوگئے ہیں اور کمیٹی کو اب فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ذکا اشرف اور مصطفی رمدے کو پی سی بی گورننگ بورڈ کیلئے نامزد کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں