50

’’کم تنخواہوں کی وجہ سے سابق کرکٹرز سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں بنتے‘‘

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو سلیکشن کمیٹی کے ارکان کو کم تنخواہوں پر رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم میں چیف سلیکٹر کا عہدہ نسبتاً کم تنخواہ کی وجہ سے سب سے زیادہ پرکشش نہیں ہے، جس کی وجہ سے نامور کرکٹرز اس عہدے کی جانب نہیں آتے۔

اسٹنگ آپریشن میں چیف سلیکٹر چیتن شرما کو برطرف کیے جانے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ شیو سندر داس کی سربراہی میں سلیکٹر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں