59

انڈیا میں کھیلنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں، عاقب جاوید

 لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کہتے ہیں کہ آئی سی سی کا مطلب انڈیا ہے اور یہ پیسے کی گیم ہے ساری، انڈیا میں کھیلنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔

لاہور میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کی جانب سے ورلڈ اسپورٹس جرنلزم ڈے کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو بہتر کرنے ضرورت ہے تب ہی ہماری بات سنی جائے گی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ چیئرمین شپ کا کرکٹر سے کوئی تعلق نہیں، کرکٹر کو سلیکٹر ہونا چاہیے یا کوچنگ اسٹاف میں ہونا چاہیے، ہم انفرادیت پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے کرکٹ بورڈ میں مشکلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ٹیم تصور کرتا ہوں، ہمارے پاس میچ ونر پلئیرز ہیں، آج کی پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے اور اس کا کریڈٹ پی ایس ایل کو جاتا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ بھارت کی کنڈیشنز میں پاکستان ٹیم جیسا کمبی نیشن کسی کے پاس نہیں، شاہین آفریدی، فخر زمان، بابراعظم جیسے اسٹار کھلاڑی کسی بھی وقت کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیل کا نقشہ پلٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں