48

’’عوامی خدمت‘‘ کے باوجود وہاب ریاض پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

 لاہور: بارش کے بعد گاڑی چلاتے ہوئے شہریوں پر پانی اچھالنے پر وہاب ریاض تنقید کی زد میں آگئے۔

مون سون کی بارش کے بعد مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وہاب ریاض نے خود گاڑی ڈرائیو کرکے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا تاہم اسکے باوجود سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وہاب ریاض کے دورے کی مختلف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ ایک جگہ پانی میں بند ہونے والی گاڑی کو دھکا لگاتے بھی نظر آرہے ہیں، کہیں ربڑ کے لمبے جوتے پہن کر پانی کے درمیان کھڑے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض تالاب نما سڑک پر تیز رفتاری سے گاڑی چلارہے اور اس دوران سڑک کنارے دھیمی رفتار سے چلنے والی چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں پر پانی اچھالتے ہوئے جارہے ہیں۔

شہریوں کی جانب سے وہاب ریاض کے اس طرز عمل پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انکا کہنا ہے کہ وہاب ریاض بڑی گاڑی میں بیٹھ کر نکاسی آب کا جائزہ لے رہے ہیں اور شہریوں پر پانی پھینک رہے ہیں، بارش انجوائے کرنی ہے تو بائیک پر جانے والوں کا تو خیال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں