انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا، بابراعظم کی مزید ایک درجہ تنزلی ہوگئی۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 882 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چار درجہ ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، انہوں نے ایشز سیریز کے مسلسل دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں 110 جبکہ دوسری اننگز میں 34 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو دوسری فتح سے ہمکنار کروایا۔
فہرست میں آسٹریلیا کے مارنو لبوشین 873 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ کینگروز کے ہی بیٹر ٹریوس ہیڈ 872 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔