99

تاجر برادری نے ٹی ای آر ایف اسکیم کے آڈٹ کی مخالفت کردی

کراچی: پاکستان کی بزنس کمیونٹی پی ٹی آئی حکومت میں سرمایہ کاروں کے درمیان بانٹے گئے 425 ارب روپے کے فنڈز کی تحقیقات کیخلاف میدان میں آگئی۔

تاجر برادری نے پی ٹی آئی دور میں ٹیمپریری اکنامک ریفنانس فیسیلیٹی ( ٹی ای آر ایف) اسکیم کے نام پر سرمایہ کاروں میں بانٹے گئے فنڈز کو میرٹ پر قرار دیتے ہوئے حکومت سے تحقیقات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل ( پی بی سی) نے جمعے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرنے کے بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے، یہ ایک جرات مندانہ قدم تھا، دیگر طویل المدتی منصوبوں کی طرح اس کے ثمرات سامنے آنے میں بھی تھوڑا وقت لگے گا۔

پی بی سی کے چیف ایگزیکٹیو احسان ملک نے کہا کہ حکومت کو ہر طرح کی تحقیقات کرنے کا اختیار ہے، تاہم سیکیورٹی قواعد بینکوں کو ان کے قرض دہنگان کا ڈیٹا پبلک کرنے کی اجازت نہیں دیتے، ٹی ای آر ایف ایک تاریخی اسکیم تھی، بینک عام طور پرصنعت کاری کیلیے 10 سالہ طویل المدتی مالیات فراہم نہیں کرتے، ہمیں مستقبل میں ایسی اسکیمیں متعارف کرانے کے لیے اسپیشل پرپس ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز بنانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں