86

فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1957 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں تیزی کے سبب مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 1371 روپے اضافہ سے  1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں