پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے۔
لاہور میں موجود آئی سی سی اور پی سی بی حکام کے درمیان فنانشل ماڈل، بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کی شرکت سمیت اہم امورز پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی سی سی کا وفد آج رات گئے دبئی روانہ ہوگا جبکہ مذاکرات کا اعلامیہ کل جاری کیا جائے گا۔
رائع کے مطابق پی سی بی کاموقف ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے آئی سی سی کو بہت زیادہ آمدن ہوتی ہے، اسی تناسب سے بھارت کے ساتھ پاکستان کو بھی زیادہ حصہ ملنا چاہیے جبکہ ورلڈکپ کے لیے بھارت روانگی کو ایک بار پھر حکومتی اجازت اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے رویے سے مشروط کیا گیا۔