بھارت کے خلاف جونئیر ہاکی ایشیاکپ کا فائنل کھیلنے والی قومی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس سے بھی محروم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں ناقابلِ شکست رہنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یومیہ 100 ڈالر ملنا تھے تاہم فنڈز کی کمی کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ٹورنامنٹ کے لیے روانگی سے قبل متعدد بار پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے فنڈز کی درخواست کی تھی جس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ پی ایچ ایف نے اسکواڈ کے ٹکٹ اور رہائش کے لیے بھی اپنی جیب سے ادائیگی کی۔
زشتہ روز عمان میں جاری جونیئر ایشیاکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2-6 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ بھارتی ٹیم نے جنوبی کوریا 1-9 کو شکست سے دوچار کیا تھا۔