آسٹریلوی بلےباز اسٹیو اسمتھ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پاکستانی کپتان اور فاسٹ بولر کی تعریف کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو خاموش کروایا ہے، وہ گزشتہ چند سالوں میں اپنے کھیل میں شاندار تبدیلیاں لائے ہیں، ہمیں پاکستان کے خلاف سیریز میں انہیں جلد قابو کرنا ہوگا، وہ بطور کھلاڑی پاکستان کیلئے ریڈھ کی ہڈی ہیں۔